مقبوضہ کشمیر میں تین مختلف حادثات میں بھارتی فوجی سمیت5 افراد مارے گئے بارہ مولا میں ٹریفک حادثے میں دو جاں بحق ، سری نگر میں دو افراد نے خود کشی کر لی بارہمولہ میں ایک سی آر پی ایف اے ایس آئی شیر سنگھ دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

سری نگر( ) مقبوضہ کشمیر میں تین مختلف حادثات میں بھارتی فوجی سمیت5 افراد مارے گئے ۔ شمالی ضلع بارہمولہ میں جمعرات کو اس وقت دو افراد جاں بحق اور تیسرا زخمی ہوگیا جب ایک تیز رفتار گاڑی نے ایک موٹر سائیکل کو زور دار ٹکر ماری۔ جاں بحق ہوئے ایک شہری کی شناخت محمد یوسف ڈار ولد غلام احمد ڈار ساکن گلشن آباد ربن سوپور جبکہ زخمی کی شناخت عادل حسین غازی ولد غلام نبی غازی ساکن ملپورہ ربن سوپور کے طور کی۔ سری نگر میںجمعرات کی صبح دو نوجوانوں نے خود کشی کرکے اپنا کام تمام کر دیا۔  سری نگر کے بٹہ مالو اور نوگام علاقوں میں دو نوجوانوں  24 سالہ  تہذیب اکبر اور27 سالہ طاہر محی الدین نے اپنے اپنے گھروں پر ہی اپنے آپ کو پھانسی دے کر اپنا کام تمام کر دیاشمالی ضلع بارہمولہ کے پانزلہ سوپورعلاقے میں تعینات ایک سی آر پی ایف اے ایس آئی شیر سنگھ  دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔