مسلسل لاک ڈاون کی وجہ سے کشمیری ٹرانسپورٹرز کو700 کروڑ روپے کا نقصان مقبوضہ جموں و کشمیرمیں مسلسل لاک ڈاون سے ٹرانسپورٹرز کو بھاری نقصان کا سامنا

سری نگر( ) مقبوضہ کشمیر میں تین سال سے جاری مسلسل لاک ڈاون کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز کو700 کروڑ روپے کا نقصان  ہو گیا ہے ۔05 اگست 2019 کو آرٹیکل 370  کے خاتمے کے بعدلاک ڈان کے باعث مقبوضہ جموں و کشمیرمیں ٹرانسپورٹرز کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔  ٹرانسپورٹرز کا دعوی ہے کہ 05 اگست 2019 کو آرٹیکل 370 کو ختم کرنے  کے بعد اب تک مجموعی طور پر 700 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے ،۔ جنرل سکریٹری ٹرانسپورٹ  یونین کشمیر ، محمد یوسف نے میڈیا کو بتایا کہ ٹرانسپورٹرز  وبائی مرض کرونا کی وجہ سے لاک ڈان سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں ، بلکہ ہم آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے بعد 5 اگست 2019 سے ہی مشکلات کا شکار ہیں۔”یوسف نے کہا ، "اگست 2019 سے ہمیں 700 کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہو رہا ہے  کوویڈ 19 کے پھیلا کے بعد حکام کی طرف سے عائد کردہ  لاک ڈان میں اپریل 2021 سے 200 کروڑ روپے کا نقصان بھی شامل ہے۔یوسف نے کہا ، "پچھلے لاک ڈان میں جب ہمیں صرف 50 فیصد نشست کی گنجائش رکھنے کا کہا گیا تھا اور کرایہ میں 30 فیصد اضافہ کیا گیا تھا لیکن جاری لاک ڈان میں انتظامیہ نے 50 فیصد نشست کی گنجائش کا حکم دیا ہے لیکن کرایہ کی شرح میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔