
ترال پولیس اسٹیشن میں کشمیری نوجوان کے دوران حراست قتل کی مذمت
سرینگر04جون : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں اسلامی تنظیم آزادی جموںو کشمیر کے چیئرمین عبدالصمد انقلابی نے ضلع پلوامہ کے ترال پولیس اسٹیشن میں ایک کشمیری نوجوان کے دوران حراست قتل کی شدید مذمت کی ہے ۔
عبدالصمد انقلابی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہاکہ بھارتی پولیس نے کشمیری نوجوان محمد امین ملک کو چند دن قبل گرفتار کیا تھا اور بعد ازاں اسے ترال پولیس اسٹیشن میں دوران حراست گولی مار کر شہید کردیاگیا ۔ انہوںنے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فورسز کے ہاتھوںنہتے کشمیریوں کے قتل کا سخت نوٹس لیں اور بھارت سے ان واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کریں۔ انہوںنے شہید محمد امین ملک اور دیگر کشمیری شہدا کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری نوجوانوں بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے اپنی جانوںکا نذرانہ پیش کررہے ہیں ۔عبدالصمد انقلابی نے 26فروری 2018کو بھارتی فورسز کے ہاتھوںترال پولیس سٹیشن میں ایک اور کشمیری نوجوان مشتا ق احمد چوپان کے دوران حراست قتل کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ مشتاق اسی سال سرینگر سنٹرل جیل میں ان کے ساتھ نظربند تھا ۔انہوں نے معروف حریت پسند رہنما مرحوم سید عبدالحمید دیوانی کو انکی برسی کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔