
سیدعلی گیلانی کا ایاز اکبر کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت،مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت قائد تحریک آزادی کشمیر کامولانا وحید الدین خان اور سید محمد یوسف کے انتقال پر بھی اظہار تعزیت
سرینگر : مقبوضہ کشمیر میں قائد تحریک آزادی کشمیرسیدعلی گیلانی نے تحریک حریت کے اسیر کارکن ایاز اکبر کی اہلیہ کے انتقال پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے ،ٹویٹر پر جاری اپنے تعزیتی پیغام میں سیدعلی گیلانی نے مرحومہ کے لواحقین سے اظہارہمدردی کرتے ہوئے دعاء کی ہے کہ اللہ رب العالمین ایاز اکبر کی اہلیہ محترمہ کی مغفرت فرمائے، انکی حسنات کو قبولیت بخشے اور جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔سید علی گیلانی نے مولانا وحید الدین خان اور سید محمد یوسف کے انتقال پر بھی دکھ اور تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کیلئے دعاء کی کہ اللہ رب العالمین مرحوم مولانا وحید الدین خان اور مرحوم سید محمد یوسف کی مغفرت فرمائے، انکی حسنات کو قبولیت بخشے اور جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے