
قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں احتجاج سابق وزیر آغا روح اللہ نے گستاخ شخص کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا
سری نگر : جموںوکشمیر کے دارلحکومت سری نگر میںقرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا ہے ۔ پریس کالونی میں احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی ۔ مقبوضہ کشمیر سیاسی جماعتوں اور رہنمائوں نے اتر پردیش شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی کی طرف سے قرآن پاک کی کچھ آیات کو حذف کرانے کے لئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کی مذمت کی ہے۔۔این سی کے جنرل سیکرٹری علی محمد ساغر، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مصطفی کمال، صوبائی صدر کشمیر ناصر اسلم وانی، ارکان پارلیمنٹ محمد اکبر لون اور حسنین مسعودی، سینئر رہنماں عبد الرحیم راتھر، میاں الطاف احمد، محمد شفیع اوڑی، شریف الدین شارق، آغا روح اللہ، آغا محمود،تنویر صادق،عمران نبی ڈار اور سلمان ساغر نے بھی وسیم رضوی کی مذمت کی اور حکومت سے اس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری نے رضوی کے اقدام کی مذمت کی اور قانون کے تحت اس کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ رضوی جیسے افراد کے ساتھ قانون کے مطابق سختی سے نمٹنا چاہیے۔ پیپلزڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئرمین حکیم یاسین نے وسیم رضوی کی مذمت کی اور اس کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ شیعہ رہنما اور سابق وزیر آغا روح اللہ نے رضوی کی مذمت کرتے ہوئے اسے سنگھ پریوار کا غلام قراردیا۔ عوامی نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدرراہی ریا نے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر رضوی کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔