بھارت جبر و استبداد کے ہتھکنڈوں سے جذبہ آزادی کو ہرگز دبا نہیں سکتا، حریت کانفرنس کشمیری نوجوانوں کی بیش بہا قربانیاں تحریک آزادی کا ایک قیمتی اثاثہ ہیں غلام محمد خان سوپوری

سرینگر :  کل جماعتی حر یت کانفرنس کے سینئر حریت رہنما غلام محمد خان سوپوری نے کہا ہے کہ بھارت بیگناہ کشمیریوں کے قتل اور جبر واستبداد کے دیگر ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ہرگز دبا نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ کشمیری نوجوانوں کی بیش بہا قربانیاں تحریک آزادی کا ایک قیمتی اثاثہ ہیں جسکی ہر قیمت پر حفاظت کی جائے گی۔ کے پی آئی  کے مطابق غلام محمد خان سوپوری نے سرینگر سے جاری ایک بیان میںبھارتی فوجیوں کے ہاتھوں جمعرات کے روز ضلع اسلام آباد کے علاقے کھانڈے پورہ میں شہید ہونے والے دو کشمیری نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی تسلط سے آزادی کیلئے کشمیریوں کی عظیم قر بانیاں ایک ضرور رنگ لائیں گی۔ انہوںنے کہا کہ بھارت کو یہ بات ذہن نیشن کر لینی چاہیے کہ وہ قتل عام او ردیگر مظالم کے ذریعے کشمیریوںکو آزادی کے مطا لبے سے ہرگز دستبردار نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہاکہ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کے مشن کو اسکے منطقی انجام تک تک جاری رکھا جائے۔