
بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک کشمیری نوجوان کی لاش برآمد میرے بیٹے کو محض کشمیری ہونے کی وجہ سے قتل کیا گیا والد کا بیان
سری نگر : بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک کشمیری نوجوان کی لاش ملی ہے۔سری نگر کا رہائشی نوجوان ، عاقب رشید ، ہریانہ کے علاقے گروگرام میں اپنے کمرے کے اندر مردہ حالت میں پایا گیا تھا۔کے پی آئی کے مطابق مقتول کے لواحقین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عاقب رشید کو اپنے کمرے میں قتل کیا گیا ہے۔ ان کے والد نے میڈیا کو بتایا ، "کشمیری نوجوان کہیں بھی محفوظ نہیں ہیں ، ۔ میرے بیٹے کو محض کشمیری ہونے کی وجہ سے وہاں کے بدمعاشوں نے قتل کیا ہے۔”اطلاعات کے مطابق ، پولیس نے قتل کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔