مقبوضہ کشمیر ، محاصرے اور تلاشی کارروائیوں کے دوران کئی افراد گرفتار مہجور نگر میں ایک سی آر پی ایف بنکر پر پٹرول بم حملہ، ریل سروس بحال

سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے محاصرے اور تلاشی کارروائیوں کے دوران کئی افراد کو گرفتار ر کر لیا ہے ۔ ضلع پلوامہ کے ہنی پورہ علاقے سے  راہ حسین بٹ نامی نوجوانون کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بٹ کے خلاف بس اسٹینڈ تھانہ میں  مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اس پر الزام ہے کہ اس کا تعلق البدر تنظیم  سے ہے ایک معاون تھا۔ شوپیان کے علاقے چترگام کلاں میں بھی تلاشی کارروائی جاری رکھی گئی ۔ادھر سری نگر کے علاقے مہجور نگر میں ایک سی آر پی ایف بنکر پر پٹرول بم پھینکا گیا۔پٹرول بم سے  بنکر آگ لگ گئی۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔کے پی آئی کے مطابق  شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے حاجن سوناواری علاقہ میں پولیس نے ایک نوجوان صحافی سجاد گل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔پانتہ چھوک سری نگر میں بھارتی فورسز نے  ایک بارودی سرنگ  کو ناکارہ بنانے کا دعوی کیا ہے ۔ دریں اثنا کم و بیش 11ماہ تک معطل رہنے کے بعد پیر کو بانہال ۔ بارہمولہ ٹرین سروس جزوی طور بحال کر دی گئی ہے ۔