اصل این 95 ماسک کی پہچان، خریدتے ہوئے دھوکہ نہ کھائیں!

طبی ماہرین اس بات پر اتفاق کرتے ہیں مختلف اقسام کے فیس ماسک کے مقابلے میں این 95 سب سے زیادہ مؤثر ہے، جو وائرس کے ذرات کو کافی حد تک فلٹر کرسکتا ہے۔

این 95 کی افادیت اور مانگ میں اضافے کے بعد بعض فیکٹریوں نے جعلی ماسک بنا کر بیچنا شروع کردیا ہے، یہ خبر پڑھ کر آپ این 95 اصل ہے یا نہیں اس کی شناخت کرسکیں گے۔ البتہ ماہرین ہر قسم کے ماسک کو کورونا کے خلاف مؤثر قرار دیتے ہیں لیکن افادیت کی درجہ بندی میں این نائنٹی فائیو سرفہرست ہے۔

این 95 اور کے این 95 میں زیادہ فرق نہیں دونوں ہی بہترین سمجھے جاتے ہیں، درحقیقت این 95 امریکی جبکہ کے این 95 ایسے ریسیپٹرز کے لیے چینی اسٹینڈرڈ کو کہا جاتا ہے، اور دنیا بھر میں زیادہ تر اس کا استعمال اسپتال کا عملہ کرتا ہے لیکن فائدے کو مدنظر رکھتے ہوئے عام شہری بھی پہن رہے ہیں۔

امریکا میں گزشتہ سال ڈیڑھ کروڑ سے زائد جعلی این 95 ماسک ضبط کیے تھے جبکہ پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی جعلی ماسک کی فروخت کے انکشافات ہوچکے ہیں۔

اصل این 95 یا کے این 95 کی شناخت

مندرجہ بالا ماسک کی شناخت کے لیے چند نکات بتائے گئے ہیں جن سے اصل این 95 یا کے این 95 کی پہنچان کی جاسکے گی۔ جعلی ماسک میں کپڑے والے ماسک جیسی ڈوری یا ایئرلوپ ہوگا۔ جبکہ اصل ماسک میں ایسا نہیں ہوتا اس میں اسٹریپس یا ہیڈبینڈ لگی ہوتی ہے جو چہرے سے چمٹ جاتی ہے۔

فوٹو بشکریہ سی ڈی سی

این نائنٹی فائیو عموماً بچوں کے لیے تیار نہیں کیے جاتے۔ کے این 95 میں ایئرلوپ ہوتا ہے جسے پہننے سے چہرے پر بالکل فٹ آتا ہے لیکن اگر ماسک ڈھیلا ہوا تو یہ جعلی ہونے کی پہنچان ہے۔

اسی طرح جعلی ماسک کے فلٹرنگ فیس پیس ریسیپٹر پر کسی قسم کی مارکنگ نہیں ہوتی جبکہ جعلی این 95 میں مجاذ ادارے کے نام کی اسپیلنگ غلط لکھی ہوسکتی ہے۔

کون سے ماسک کرونا کے خلاف پُر اثر ہوسکتے ہیں؟

کرونا کے آغاز کے بعد تمام ماہرین کا اتفاق ہے کہ فیس ماسک کرونا سے کافی حد تک تحفظ فراہم کرتا ہے لیکن یہاں یہ بھی موضوع اکثر زیربحث رہتا ہے کہ کونسا ماسک زیادہ بہتر ہے اور کونسا نہیں۔ اس ضمن میں ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ ہرقسم کے ماسک وبا کے خلاف فائدہ مند ہیں لیکن ان میں سب سے بہتر این 95 ماسک ہے۔

این 95 ماسک کی افادیت

اکثر ماہرین کے مطابق این 95 ماسک اس لیے بھی مؤثر ہے کیوں کہ اس میں ممکنہ طور پر 95 فیصد وائرس کو روکنے کی صلاحیت ہوتی ہے، ماسک کی اصطلاح ہر اس چیز کے لیے استعمال ہوتی ہے جو چہرے کو ڈھانپنے کے لیے استعمال ہوسکے مگر اس کی افادیت کا انحصار اس کی قسم پر ہوتا ہے جیسے کہ این نائن ٹی فائیو ماسک ہے۔