پاکستان کا کروز میزائل بابر ون اے کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی: پاکستان نے کروز میزائل بابر ون اے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کروز میزائل بابر ون اے 450 کلومیٹر رینج تک ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ کروز میزائل بابر ون اے سمندر اور زمین پر بھی اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

صدر مملکت عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین جوائنٹ چیفس سمیت مسلح افواج کے سربراہان نے کامیاب میزائل تجربہ کرنے پر سائنسدانوں کی ٹیم کو مبارکباد دی۔