وزیراعظم عمران خان کامیاب جوان پروگرام کے تحت آج سوتھ وزیرستان میں کامیاب درخواست دہندگان میں چیکس تقسیم کریں گے۔ عثمان ڈار

کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کو باروز گار اور بااختیار بنانے کا سو ارب روپے کا انقلابی منصوبہ ہے۔ عثمان ڈار

کامیاب جوان پروگرام کے تحت ملک بھر کے تقریباً تمام بنکوں کی ذریعے آسان ترین شرائط پر با صلاحیت نوجوانوں کو کاروباری قرضے دیے جا رہے ہیں۔ عثمان ڈار

پروگرام کے تحت ملک بھر میں اب تک پانچ ارب روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں اور آئندہ چند مہینوں میں مزید دس ارب روپے نوجوانوں کو کاروباری قرضوں کی مد میں دیے جائیں گے۔ عثمان ڈار

وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق نوجوانوں پر سرمایہ کاری کے حوالے سے کامیاب جوان پروگرام کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ عثمان ڈار

ملک میں غربت مٹانے اور نوجوانوں کو روزگار مہیا کرنے کے حوالے سے وزیراعظم جوان پروگرام کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ عثمان ڈار