حریت رہنماﺅںکی طرف سے شہید سجاد احمد کینو کوزبردست خراج عقیدت

سرینگر 8 جنوری ( کے ایم ایس) بھار ت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیرمیں حریت رہنماﺅں نے شہید سجاد احمد کینوکو انکی شہادت کی برسی پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شہید سجاد احمد کینو کی یاد میںجموںوکشمیر ماس موومنٹ کے زیر اہتمام سرینگر میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں پارٹی کی سربراہ فریدہ بہن جی، کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری مولوی بشیر احمد اوردیگر پارٹی رہنماﺅں پرنس سلیم ، عبدالرشید ، شبیر احمد نے شرکت کی ۔ فریدہ بہن جی نے اپنے خطاب میںشہید رہنماءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ سجاد احمد کینو نے بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی فورسز نے سجاد احمد کینو کو کئی برس تک بھارتی جیلوں اور عقوبت خانوں میں ذہنی و جسمانی تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد 8 جنوری 1996 کوشہید کردیاتھا۔ انہوںنے کشمیری شہداءکے مشن کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے اور اس سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔ مولوی بشیر احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہید سجاد احمد کینو کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوںنے کہاکہ کشمیری شہداءبھارت کے غیر قانونی تسلط سے آزادی کیلئے اپنی جانوںکا نذرانہ پیش کررہے ہیں اور شہداءکی قربانیوںکو ہرگز رائیگاںنہیں جانے دیا جائے گا۔ انہوںنے واضح کیاکہ بھار ت ظلم و تشدد اور قتل عام کے ذریعے کشمیریوںکو اپنی حق پر مبنی جدوجہد آزادی جاری رکھنے سے روک نہیں سکتا۔ مولوی بشیر احمد نے
دریں اثنا جموں و کشمیر ماس مومنٹ کے نائب چیئرمین عبدالمجید میر نے بھی ایک بیان میںشہید سجاد احمد کینو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ زندہ قومیں اپنے سرفروشوںکی قربانیوںکو ہرگز فراموش نہیں کرتیں جنہوںنے ان کے شاندار مستقبل کیلئے اپنی قیمتی جانوںکا نذرانہ پیش کیا ہے ۔