
وزیراعظم آج لاہور کا دورہ کریں گے
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورہ پرلاہور آئیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق دورہ لاہور میں وزیراعظم عمران خان، وزیراعلی ٰ پنجاب عثمان بزدار سے ون آن ون ملاقات کریں گے ۔ وزیراعلی ٰ پنجاب صوبے کی انتظامی و سیاسی امور پربریفنگ دیں گے ۔ وزیراعظم ممبران صوبائی اسمبلی اور بیوروکریسی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم کو پنجاب حکومت کی دوسالہ کارکردگی پر بریفنگ دی جائے گی ۔ وزیراعظم کو پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں اور فنڈز سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ وہ پنجاب میں افسران کےتبادلوں سےمتعلق فیصلےبھی کریں گے۔