اپنا تجربہ انگلینڈ کے بولرز کودے کر خوش ہوں، اظہر محمود
کرکٹ نے مجھے بہت کچھ دیا ہے اب مجھے یہ تجربہ واپس دینا ہے، اس سے فرق نہیں پڑتا کہ کرکٹرز انگلینڈ سے ہیں یا پاکستان سے، گفتگو
مانچسٹر ٹی ٹوئنٹی سیریز میں انگلینڈ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں شامل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اظہر محمود نے کہا ہے کہ میں اپنا تجربہ انگلینڈ کے بولرز کودے کر خوش ہوں۔اپنے ایک انٹرویوم یںڈ انہوں نے کہا کہ کرکٹ نے مجھے بہت کچھ دیا ہے اب مجھے یہ تجربہ واپس دینا ہے، اس سے فرق نہیں پڑتا کہ کرکٹرز انگلینڈ سے ہیں یا پاکستان سے۔
اظہر محمود نے کہا کہ انگلینڈ کے کپتان اور دیگر افراد کو میری مہارت کا علم ہے ، پی ایس ایل کی فرنچائز میں کپتان اوئن مورگن کے ساتھ کام کر چکا ہوں۔خیال رہے کہ اظہر محمود ٹی ٹوئنٹی سیریز میں انگلینڈ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں شامل ہیں۔پاکستان کے خلاف سیریز میں انگلینڈ کی کوچنگ پر اظہر محمود کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے تاہم اظہر محمود کا کہنا تھا کہ وہ ایک پیشہ ورانہ باؤلر ہیں، انہوں نے دنیا کی مختلف ٹیموں کی لیگ میں نمائندگی کی ہے اور اپنا کردار جانتے ہیں۔