کشمیری 78 سال سے دہشت گرد بھارتی فوج کے خلاف برسر پیکار ہیں، محمد غالب

اسلام آباد:تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا ہے مقبوضہ کشمیر میں جب تک دس لاکھ بھارتی فوج موجود ہے کشمیریوں کو حق خودارادیت نہیں مل سکتا کشمیری 78 سال سے دہشت گرد بھارتی فوج کے خلاف برسر پیکار ہیں ظلم کا نشانہ بن رہے ہیں ایک مسلح فوج کو ایک فوج ہی نکال سکتی ہیکشمیر پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں پاکستان کی مدد اور حمایت کے بغیر مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوسکتا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں کہا کشمیریوں کی جدو جہد حق اور انصاف پر مبنی ہے پاکستان کا موقف بھی مضبوط ہے البتہ پاکستان جس سیاسی سفارتی حمایت کا بار بار اعلان کر رہا ہے سفارتی محاذ پر پاکستان کی کوششں کہیں نظر نہیں آتی بھارت کو کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے کہ وہ کشمیریوں کا قتل عام کرے ان مشکل ترین حالات میں بھی کشمیریوں نے آزادی کی جد وجہد کو جاری رکھا ہوا ہے۔ محمد غالب نے کہا کہ بھارت نے حریت کانفرنس کی ساری قیادت کو جیلوں میں بند کر رکھا ہے سارے لیڈر اپنے اصولی موقف پر ڈے ہوئے ہیں بھارت کے بے تحاشہ مظالم کے باوجود جدو جہد آزادی سے دستبردار ہونے کے لیے تیار نہیں ان کی زندگیوں کو شدید خطرہ ہے بھارت نے جعلی مقدمات بنا رکھے ہیں علاج معالج کی سہولتیں میسر نہیں ہیں متعدد رہنما جیلوں میں شہید ہو چکے ہیں اور بھارت نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر مسلسل پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔