
پی پی پی چالبلوسی کی بھینٹ چڑھ گئی
پاکستان میں تو تھا ہی آزادکشمیر میں اب پیپلزپارٹی کے اندر جب ووٹوں کی باری آتی ہے تو سب کو چیلوں کا خطاب مل جاتا ہے ، جب تنظیم سازی ہوتی ہے تو برادری اور چلبلوس کارکن فرنٹ لائن پر ہوتے ہیں جنہوں نے شہید ذولفقار علی بھٹو کا ساتھ دیا ، جنہوں نے محترمہ شہید رانی بینظیر بھٹو کا ساتھ دیا وہ باہر ، یہی حال آزادکشمیر پیپلزپارٹی کی قیادت کا بھی ہے ، چلبلوسی اور وہ کارکن جن کے اپنے گھر کے بھی ووٹ نہیں تھے اُن کو تنظیم سازی میں عہدے دے دیے جو کل کل پارٹی میں شامل ہوئے اُن کو عہدے ملے اور جو آج بھی گھر بیٹھے ہیں اُن کو اعلیٰ عہدوں سے نوازا گیا کیونکہ چیئرمین بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کارکنوں کو بھول گئے جنہوں نے ماضی میں قید و بند کی صعوبتیں جھیلی، مرحوم شہید ذولفقار علی اور شہید محترمہ بینظیر بھٹوں کا خواب نظریاتی کارکنوں کے ساتھ مذاق کیوں کیا جارہا ہے ، آزادکشمیر کے حالیہ الیکشن میں وہ کارکن جنہوں نے اپنے پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو جتانے کیلئے اپنی جیب سے خرچ کئے، ووٹ مانگ کر جتایا مگر اُن کو بھی نظر انداز کیا گیا ، چیئرمین بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری پیپلزپارٹی کو مزدوروں اور غریبوں ، اور نظریاتی کارکنوں کی ہی جماعت رہنے دیں اور مفاد پرستوں اور چلبلوسوں کا خاتمہ کریں ۔کیونکہ اب نظریاتی کارکنوں نے اپنی قیادت کی جانب سے نا انصافی کا بدلہ لینے کا اعلان کردیا ہے یہ نہ ہو کہ جو حال تحریک انصاف کا ہورہا ہے کل پیپلزپارٹی کا بھی ہو، پیپلزپارٹی ایک برادری کی نہیں بلکہ سب برادریوں کا گلدستہ ہے ، قیادت نوٹس لے ، صدر پیپلزپارٹی آزادکشمیر اور حلقہ ایک کوٹلہ کے اندر ذیادتی کا نوٹس لیں کیونکہ پتھر اگر گرتا رہے تو گرتے گرتے آخر کار بکھر جاتا ہے ، یہ نہ ہو کہ کارکن ساتھ چھوڑدیں پھر نہ کہیں کہ خبر نہ ہوئی ، ماضی میں جنہوں نے پیپلزپارٹی کے امیدواروں کے نام پر لوٹ مار کی وہ آج بھی فرنٹ لائن پر ہے ، یہ بھی حقیقت ہے کہ ایک پولنگ اسٹیشن پر 11پیپلزپارٹی کے ٹاپ عہدے داران ہوکر بھی نہ جیت سکے جبکہ بڑے پولنگ اسٹیشن کو صرف ایک فرد نے رزلٹ سو فیصد دیا مگر اُسے بھی نظر انداز کردیا اب بھی وقت ہے نظریاتی کارکنوں کو سامنے لائیں کیونکہ نظریاتی کارکنوں نے حکمت عملی طے کرلی ہے ، آزادکشمیر میں اس سے قبل بھی ایسا ہی رہا ہے کہ پسند اور ناپسند کی بنیاد پر عہدے دیے گئے
میرٹ اور نظریات کو نہیں دیکھا گیا، اب عوام بھی مایوس ہوچکی ہے، آئندہ 5سالوں میں وقت کچھ اور ہوگا، جبکہ چوہدری لطیف اکبر، سید بازل نقوی،جاوید ایوب ، میاں وحید آپ کے حلقوں میں نظریاتی کارکنوں کے ساتھ ذیادتی ہورہی ہے جس کا نقصان پیپلزپارٹی کو ہورہا ہے جبکہ چلبلوسی ، مفاد پرست آپ کے ساتھ شامل ہیں ، تاریخ تبدیل ہوگی مگر نظریات آج بھی وہی ہے ، پیپلزپارٹی کے نظریاتی کارکنوں کو اعلیٰ عہدے دیے جائیں ، سینئر جونیئرز کا خیال رکھے ، اگلے پانچ سالوں کیلئے اپنے نظریاتی کارکنوں کو تیار کرے انشاء اللہ آزادکشمیر سے بھاری اکثریت سے پیپلزپارٹی جیتے گی ، اگر جو پالیسی اختیار کررکھی ہے اگر اسے اپنایا رکھا تو کارکن دوسری جماعتوں میں شامل ہونے کیلئے تیار ہے۔
٭٭٭٭٭