اسلام آباد یونائیٹڈ کا پی ایس ایل7 میں سفر  

اسلام آباد یونائیٹڈ کا پی ایس ایل 7 میں سفر ملا جلا رہا۔ آغاز میں ٹیم پی ایس ایل 7 جیتنے کے لیے اسلام آباد کے ساتھ فیورٹ ٹیم تصور کی گئی تو انجریز کے سبب پلے آف مرحلے تک رسائی بھی مشکل ہو گئی۔

اسلام آباد کی ٹیم نے پی ایس ایل 7 میں سفر شروع کیا تو اپنی شاندار کارکردگی سے سب پر دھاک بٹھا دی ۔

پہلے میچ میں پشاور زلمی کو زیر کیا۔ دوسرے میں ملتان سلطانز کے ہاتھوں شکست ہوئی۔ تیسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ہرا کر اسلام آباد نے ٹاپ تھری میں جگہ بنائی۔

اس کے بعد کولن منرو انجری کا شکار ہو کر پی ایس ایل سے باہر ہوئے۔ چوتھے میچ میں لاہور قلندرز کے ہاتھوں 8 رنز سے شکست ہوئی۔ پانچویں میچ میں کراچی کنگز کو ہرا کر اسلام آباد نے پھر اپنا اعتماد بحال کیا۔

اسلام آباد کو چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں شکست ہوئی تو 7ویں میچ میں کراچی کنگز کو پھر زیر کر لیا۔

آغاز میں مضبوط دکھنے والی ٹیم کو کپتان شاداب خان کی انجری، پال اسٹرلنگ اور ایلکس ہیلز کی وطن واپسی سے بھی نقصان ہوا اور اگلے تینوں میچوں میں ناکامی ہوئی۔ گروپ اسٹیج میں چار میچ جیتنے کے باوجود اسلام آباد کی ٹیم پلے آف تک رسائی میں کامیاب رہی۔

ایلیمینیٹر ون کے لیے ایلکس ہیلز اور شاداب خان کی واپسی ہوئی تو اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو ہرا کر ایلیمینیٹر ٹو میں جگہ بنالی۔

ایلیمینیٹر ٹو کے لیے پال اسٹرلنگ کی بھی واپسی ہوئی لیکن فہیم اشرف انجری کی وجہ سے باہر ہو گئے۔ اس طرح اسلام آباد، لاہور قلندرز سے ہار کر پی ایس ایل سے باہر ہو گیا