ملک میں کورونا سے مزید 3 اموات؛ 1649 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران 3 افراد انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 45 ہزار 2  ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1649 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 3 افراد کی جان لے لی، جب کہ مثبت کیسز کی شرح 3.66 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 617 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔