جامع مسجد سری نگر کو نماز کے لیے کھولا جائے۔متحدہ مجلس علما ء جموں وکشمیر 5 اگست 2019 سے مسلسل نظر بندمیرواعظ مولوی عمرفاروق کو رہا کیا جائے

سری نگر()متحدہ مجلس علما ء جموں وکشمیر نے جامع مسجد سری نگر کو نماز کے لیے کھولنے اور میرواعظ عمرفاروق کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔متحدہ مجلس علما ء جموں وکشمیر  کا خصوصی اجلاس میرواعظ منزل میں سرکردہ عالم دین مفتی نذیر احمد قاسمی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ  حریت کانفرنس کے چیرمین  میرواعظ عمرفاروق5 اگست 2019 سے مسلسل نظر بند ہیں ، متحدہ مجلس علما ء جموں وکشمیر نے  میرواعظ کی رہائی  پر زور دیتے ہوئے  جامع مسجد سری نگر کو نماز کے لیے کھولنے کا مطالبہ کیا ہے ۔۔اجلاس میںد ہلی کے ایک پبلشر کی جانب سے ساتویں جماعت کی  کتاب میں اسلام کی شبیہ مسخ کرنے پر شدید فکر و تشویش کا اظہارکیا گیا۔ اجلاس میں تمام پبلشرز اور نصاب بنانے والے افراد ، کمیٹیوں اور ڈائریکٹر ایجوکیشن سمیت ایجنسیوںکو تاکیدکی گئی کہ نصاب مرتب کرنے سے قبل اسلامی تعلیمات اور عقائد و اعمال کے تعلق سے مستند علمائے اسلام سے رجوع کریں ۔ اجلاس میںملی اتحاد کو موجودہ وقت کی شدید ترین ضرورت قرار دیتے ہوئے تمام مسالک اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے علما، ائمہ ، واعظین اور دینی تنظیموں سے اپیل کی گئی کہ وہ اسلام دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے وسیع تر ملی اتحاد کی خاطر اپنے وعظ و تبلیغ اور خطابات کے دوران اصولیات دین کی تبلیغ و تشہیر کریں۔متحدہ مجلس علما ء جموں وکشمیر نے نام نہاداین جی اوز کی جانب سے یتیم  بچوں کی خریدو فروخت کے سکینڈل کی مذمت کی گئی۔ معتبر یتیم خانوں کے ذمہ داروں سے گزارش کی گئی کہ اس ضمن میں مجلس علما کی طرف سے ذیلی کمیٹی جو سفارشات پیش کرے گی ۔