
عبدالقدوس بزنجو بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 39 ووٹ کاسٹ
کوئٹہ: () عبدالقدوس بزنجو بلامقابلہ وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہوئے، عبدالقدوس بزنجو کے حق میں 39 ووٹ کاسٹ ہوئے۔ اسپیکر اور اتحادیوں نے نئے قائد ایوان کو مبارکباد دی۔ نومنتخب وزیراعلیٰ آج ہی حلف اٹھائیں گے۔
خیال رہے 2002 کے عام انتخابات میں پہلی مرتبہ سیاسی منظر پر نمودار ہونے والے قدوس بزنجو دونوں مرتبہ اپنی پارٹی کی اندرونی بغاوت کے باعث وزیر اعلیٰ بنے۔ میر عبدالقدوس بزنجو کا تعلق بلوچستان کے پسماندہ علاقے آواران سے ہے۔ اگرچہ وہ سپیکر رہے لیکن ان کے اور جام کمال کے درمیان اختلافات منظر عام پر آتے رہے۔