مقبوضہ کشمیر میں سکھ برادری مسلمانوں کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ زندگی بسر کر رہی ہے، جگموہن سنگھ

سرینگریکم جولائی() بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں ”آل پارٹیز سکھ کارڈی نیشن کمیٹی ” کے چیئرمین جگموہن سنگھ رینہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں سکھ برادری مسلمان کمیونٹی کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ زندگی بسر کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پچھلے کئی سالوں میں دونوں طبقوں کے درمیان تنازعات پیدا کرنے کی بہت سی کوششیں کی گئیں تاہم دونوں برادریوں کے درمیان موجود مضبوط رشتوں کی وجہ سے مذموم عناصر شکست کھا گئے ۔  جگموہن سنگھ رینا نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ یہ ضروری ہے کہ مسلمان اور سکھ دونوں فرقہ ورانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کو برقرار رکھیں ۔ انہوںنے کہا ہم سب کو چوکس رہنے کی ضرورت ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہمارا بھائی چارہ ختم نہ ہو، انہوںنے کہا کہ دونوں برادریوں نے آج تک ایک دوسرے کے جذبات اور احساسات کا خیال رکھا ہے اورآئندہ بھی یہ دونوں طبقوںپر لازم ہے کہ وہ اس ہم آہنگی کی جاری رکھیں۔