مقبوضہ جموں وکشمیر : این آئی اے عدالت میں 3 نوجوانوں کےخلاف فرد جرم دائر

جموں25جون() بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی پولیس نے این آئی اے کی عدالت میں تین کشمیری نوجوانوں کے خلاف فردجرم دائر کر دی ہے ۔
پولیس نے جموںکی مختلف جیلوںمیں نظربند کشمیری نوجوانوںرئیس احمد ڈار، ظہور احمد راتھر اور سبزر احمد شیخ کے خلاف ہتھیاروں کی سمگلنگ کے جھوٹے مقدمے میں چارج شیٹ پیش کی ہے۔ رئیس احمد ڈاراور ظہور احمد راتھر اسلام آباد ڈسٹرکٹ جیل جبکہ سبزار احمد کوٹ بھلوال جیل جموںمیںنظر بند ہے ۔