سرینگر: بھارتی فورسز اہلکاروں کطیرف سے تلاشی کی کارروائی، کھوجی کتوں ،ڈروں کیمروں کا استعمال

سرینگر 27فروری  :  بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںکشمیر میں قابض بھارتی فورسز اہلکاروں کی طرف سے گزشتہ کئی روز سے سرینگر کے مختلف علاقوں میں تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد نے گزشتہ روز ہری سنگھ ہائی سٹریت ، لالچوک اور اسکے ملحقہ علاقوں کو محاصرے میں لیکر لوگوںکو قطا ر میں بٹھا کر انکی جامہ تلاشی لی۔ تلاشی کی کارروائی کے دوران کھوجی کتوں اور ڈرون کیمروں کا بھی استعمال کیا گیا ۔ بھارتی فورسز کی طرف سے سرینگر میں تلاشی کی کارروائی کا یہ عمل گزشتہ چار روز سے جاری ہے ۔ قابض بھارتی اہلکار لوگوں کے شناختی کارڈ چیک کرنے کے ساتھ ساتھ انکی جامہ تلاشی لے رہے ۔ بھیڑ باڑ والے زاروںکو اچانک محاصرے میں لیکر لوگوں ، گاڑیوں ، موٹر سائیلوں اور رکشوں کی تلاشی جا رہی ہے ۔