مسئلہ کشمیر کا حل مذاکرات میں مضمر، پاکستان ہر فورم پر کشمیریوں کی آواز موئثر انداز میں اٹھائے گا

اسلام آبا د۔ (۔راجہ بشیر عثمانی ) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے امور کشمیرو گلگت بلتستان ثوبیہ کمال خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل مذاکرات میں مضمر ہے۔ مسئلہ کشمیر فلیش پوائنٹ بن چکا،کشمیریوں کی جدوجہد آزادی حق پر مبنی ہے ۔کشمیری قوم کے پیدائشی حق حق خو داردیت کی حمایت جاری رکھیں گے۔ پاکستان ہر فورم پر کشمیریوں کی آواز موئثر انداز میں اٹھائے گا ۔مسئلہ کشمیر سلگتی ہوئی چنگاری ہے ۔جنگ کی صورت میں دو ممالک ہی نہیں بلکہ پورے خطے کو خطرہ لاحق ہے ۔تحریک آزادی کیلئے کشمیر کی جدوجہد کو 100سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ،کسی نہ کسی انداز سے جدوجہد کو دبانے کی ناکام کوشش کی جاتی رہی، بھارت کا آزادی کی خاطر لڑنے والوں کو دہشتگرد قرار دینے کا منفی پراپیگنڈہ ناکام ہو چکا 5۔اگست کے اقدامات کے بعد بھارت پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے۔ موجودہ حکومت پاکستان نے مسئلہ کشمیر اور 5اگست کے بھارتی غاصبانہ اقدامات کو بین الاقوامی دنیا کے سامنے بہترین انداز سے بے نقاب کیا ہے۔ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کشمیریوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں ، مسئلہ کشمیر پر عوام الناس، لیڈران اور اپوزیشن کو الفاظ کے چنائو کا خیال رکھنا چاہیے ۔تحریک آزادی حساس مسئلہ ہے پارلیمانی کشمیر کمیٹی تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر تحریک آزادی کے لیے بہتر اقدامات کیلئے کوشاں ہے۔عالمی برادری مسئلہ کشمیر حل کروانے میں اپنا کردار ادا کرے۔وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور کی سرپرستی میں وزارت امور کشمیر کی کارکردگی ہے ۔وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور آزاد کشمیر کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے کیلئے بہترین اقدا مات اٹھا رہے ہیں۔پارلیمنٹ میں آنا منزل نہیں ہے۔ پی ٹی آئی پاکستان کے اداروں کو مضبوط کرنا چاہتی ہے ، گلگت بلتستان انتخابات بڑا چیلنج تھا، کامیابی پارٹی کی لگن اور اتحاد سے ملی، صوبے کا سٹیٹس انتخابی عمل سے پہلے دیا گیا تھا، خواہش اور کوشش ہے کہ وفاق کی طرح آزاد کشمیر میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت ہو تاکہ آزاد کشمیر میں بھی تعمیر و ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہ آسکے۔ آزاد کشمیر کے انتخابی عمل کے لیے نظریہ اور پارٹی کارکنان اثاثہ ہیں لیکن پارٹی ٹکٹ کیلئے منتخب اور معروف شخصیات بھی اہمیت کے حامل ہیں۔آزاد کشمیر کے آئند ہ انتخابات میں پی ٹی آئی کلین سویپ کرے گی۔وزیر اعظم عمرا ن خان کا ویژن گھر گھر پہنچائیں گے۔ ان خیالات کا انہوں نے گزشتہ کشمیری اخبارات کے ایڈیٹرز و سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیاوفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے امور کشمیرو گلگت بلتستان ثوبیہ کمال خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کامیابی کے پیچھے ایمانداری ، محنت و لگن کا طویل سفر ہے، پارلیمنٹ میں آنا منزل نہیں بلکہ پی ٹی آئی پاکستان کو خوشحال اور اداروں کو مضبوط کرنا چاہتی ہے، گلگت بلتستان ا نتخابات ایک بڑا چیلنج تھا لیکن شفافیت کے عمل سے کامیاب اور سرخرو ہوئے، جی بی کو صوبے کا سیٹ اپ انتخابی عمل سے قبل ہی ہوچکا تھا، مسئلہ کشمیر کے طرح جی بی بھی ایک حساس ایشو ہے ، اس لیے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بیان دینے سے قبل الفاظ کا چنائو بہترین ہونا چاہیے ، عوام الناس، لیڈران اور اپوزیشن کے رویہ مسئلہ کشمیر پر مثبت انداز میں ہونے چاہیں وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں حکومت پاکستان نے بھارتی اقدامات کو بین الاقوامی دنیا کے سامنے بے نقاب کیا، انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کشمیر کمیٹی اپوزیشن جماعتوں اور کشمیریوں کو ساتھ لے کر کام کررہی ہے ، مسئلہ کشمیر کے بہتر حل کے لیے کامیابی حاصل ہو گی، ثوبیہ کمال نے کہا کہ کشمیر کے پاس آج بھی آزاد کشمیر کے لیے فنڈز کے اختیارات موجود ہیں، زاد کشمیر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھائیںگے ، انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے آمدہ انتخابات میں وفاق کی طرح حکومت بنائیں گے ، پارٹی کارکنان جماعت کا اثاثہ ہوتے ہیں آج میری کامیابی بھی کارکن ہونے کی صورت میں ہے انہوں نے کہا کہ نظریہ اور کارکن اہمیت کے حامل ہیں لیکن انتخابات میں کامیابی کیلئے منتخب نمائندوں اور معروف شخصیات ضروری ہوتے ہیں آئندہ انتخابا ت میں دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائیں گے۔اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے کارکنان متحد ہیں ۔