
آزادی پسند رہنماﺅں، تنظیموں کا شہید محمد مقبول بٹ کو شاندار خراج عقیدت
سرینگر 11 فروری : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں حریت رہنماﺅں اور تنظیموں نے معروف آزادی پسند رہنما محمدمقبول بٹ کو انکے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ بھارت نے محمد مقبول بٹ کو 11فروری 1984ءکو نئی دلی کی تہاڑ جےل مےں پھانسی دےکر ان کی میت جےل کے احاطے مےں ہی دفن کر دی تھی۔کشمیر میڈ یا سروس کے مطا بق جموںوکشمیر مسلم کانفرنس کے چیئرمین شبیر احمد ڈاراور محاذ آزادی کے چیئرمین محمد اقبال میر نے اپنے بیانات میں کہا کہ تحریک آزادی کے رہنما محمد مقبول بٹ کو 1984میں خفیہ طریقے سے پھانسی دی گئی تھی اور شہید کے اہلخانہ کو انکا آخری دیدار کرائے بغیر انکا جسد خاکی تہاڑ جیل کے احاطے میں دفن کیا گیا تھا ۔ انہوںنے شہید محمد مقبول بٹ اور شہید محمد افضل گورو کی میتوں کو کشمیریوں کے حوالے کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے انسانی حقوق کی عالمی تنظیمو ں سے بھی اپیل کی کہ وہ اس حوالے سے کردار ادا کریں۔ جموںوکشمیر پیپلز موومنٹ کے چیئرمین میر شاہد سلیم نے راجوری میں پارٹی کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب میں کہا کہ شہید محمد مقبول بٹ اور شہید محمد افضل گورو جیسے کشمیر کے عظیم بیٹوں نے ایک عظیم مقصد کیلئے اپنی جانیں قربان کی ہیں اور انکی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیںجائیں گی۔ انہوںنے محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کو انکی شہادت کی برسیوں کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔اسلامک پولٹیکل پارٹی کے چیئرمین محمد یوسف نقاش نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں شہید محمد مقبول بٹ کو انکی برسی کے موقعہ پر انہیں شاندار ا خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام اس عظیم سپوت اور اس جیسے ہزاروں شہداءکی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے جنہوں نے حق و انصاف کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہید محمد مقبول بٹ اور شہید محمد افضل گورو کی پھانسی بھارتی عدلیہ کی منافقت اور پیشہ ورانہ بددیانتی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔محمد یوسف نقاش نے کہا کہان عظیم سپوتوں کی قربانیوں نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر ا ±جاگر کرنے میں جاندار کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے دونوں شہداءکی میتوں کو کشمیریوں کے حوالے کرنے کا مطالبہ دہریا۔جموںوکشمیر تحریک استقلال کے جنرل سیکرٹری عبدالحمید نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں شہید محمد مقبول بٹ کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ عظیم شہید لاکھوں کشمیریوں کے دلوں میں زندہ ہے ۔ انہوں نے کہ کشمیری شہید کے نقش قدم پر عمل پیرا رہ کر اپنی منزل کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ سینئر حریت رہنما غلام محمد خان سوپوری نے شہید محمد مقبول بٹ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک سچے حریت رہنما تھے۔ انہوںنے کہا کہ شہیدکو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ انکے مشن کو مقصد کے حصول تک جا ری رکھا جائے۔انہوں نے محمد مقبول بٹ اور شہید محمد افضل گورو کی میتوں کو کشمیریوں کے حوالے کرنے کا مطالبہ دہرا یا۔ غلام محمد خان سوپوری نے ان خیالات کا اظہار بیچ بہاڑہ میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما غلام نبی سمجھی کی ہائش گاہ پر منعقدہ ایک تعزیتی مجلس سے اپنے خطاب میں کیا ۔ وہ غلام محمد سمجھی سے انکی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیلئے ایک وفد کے ہمراہ وہاں گئے تھے۔ وفد جس میں عبدالرشید ڈار،ماسٹر عبدالرشید وانی ،غلام قادر رینا اور دیگر اراکین لیگ شامل تھے ۔ غیر قانونی طور پرسرینگر میں گھر میں نظر بند حریت رہنما جاوید احمد میر نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ محمد مقبول بٹ نے ہر محاذ پر کشمیریوں کی رہنمائی کی اور باالآکر ایک عظیم مقصد کیلئے اپنی جان قربان کی۔ انہوںنے کہا کہ محمد مقبول بٹ نہ صرف کشمیریوں بلکہ حق و انصاف کے حصول کیلئے سرگرام تمام قوموں کیلئے ہمیشہ آزادی کی علامت رہیں گے۔ انہوںنے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق ، حق خود ارادیت دلانے کے لیے کردار ادا کرے۔
دریں محاذ آزادی کے نائب چیئرمین مظفر احمد شاہ نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ شہید محمد مقبول بٹ اور دیگر لاکھوں کشمیری شہداءکی قربانیاں ناقابل فراموش ہیںاور ان عظیم شہداءنے جس اعلیٰ مقصد کی خاطر اپنی جانیں قربانیاں کی ہیں کشمیری اسکے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ جموںوکشمیر ایمپلائیز موومنٹ کے نائب چیئرمین امیتاز وانی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں محمد مقبول بٹ کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ تحریک آزادی کے ایک عظیم رہنما تھے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام محمد مقبول بٹ کے راستے پر گامزن ہو کر قربانیوں کی ایک نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ جموںوکشمیر ینگ مینز لیگ کے نائب چیئرمین زاہد اشرف نے اسلام آباد میں ایک بیان میں شہید محمدمقبول بٹ اور شہید محمد افضل گورو کو شاندار خراج عقید ت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان عظیم رہنماﺅں نے حق و صداقت کے راستے پر گامزن ہو کر جو عظیم قربانی پیش کی ہے وہ ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ انہوںنے کہا کہ یہ دونوں عظیم شہید کشمیریوں کے دلوں میں ہمیشہ کیلئے امر ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہ جب تک بھارت کشمیر سے چلا نہیں جاتا کشمیری محمد مقبول بٹ، افضل گورو اور دیگر لاکھوں شہداءکے مشن کو جاری رکھیں گے۔تحریک استقلال کے نائب چیئرمین مشتاق احمد بٹ نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ شہید محمد مقبول بٹ اپنی جان قربان کر کے تحریک آزادی پروان چڑھائی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری شہید کے مشن کی تکمیل تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔