آج مورخہ26دسمبر2020 کاروان ختم نبوت انٹرنیشنل کی اہم نشست ضلع پلوامہ میں زیر صدارت امیر علی کاروان ختم نبوت انٹرنیشنل مولانا مدثر احمد قادری صاحب منعقد ہویی

آج مورخہ26دسمبر2020 کاروان ختم نبوت انٹرنیشنل کی اہم نشست ضلع پلوامہ میں زیر صدارت امیر علی کاروان ختم نبوت انٹرنیشنل مولانا مدثر احمد قادری صاحب منعقد ہویی جس میں کاروان ختم نبوت انٹرنیشنل ضلع پلوامہ کے معزز ممبران وکارکنان نے شرکت کی نشست میں مولانا فیروز احمد ہمدانی صاحب قبلہ ترال صدر ضلع پلوامہ محترم شوکت احمد ملک مولانا داؤد صاحب مولانا محمد اشرف احمد لاوے صدر ضلع کولگام فیاض احمد قادری نایب نگران پلوامہ آج کی نشست میں بڈگام سے مولانا حافظ و قاری جناب شوکت احمد کرمانی جب کہ آج ان کو مجلسِ شوریٰ میں بطور صدر ضلع بڈگام منتخب کیا گیا مجلسِ میں مولانا کرمانی صاحب قبلہ کی دستاربندی میں کی گئی۔اعجاز احمد گنایی فیاض احمد گنایی الطاف حسین ڈار و دیگر ممبران موجود تھے نشست کاآغاز تلاوت قرآن کریم اور نعت مقدس صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا گیا مختصر الفاظ میں کارکنوں نے اپنے اپنے آرا پیش کی آخر پر امیر علی کاروان ختم نبوت انٹرنیشنل مولانا مدثر احمد قادری صاحب نے کہا کہ کاروان ختم نبوت انٹرنیشنل ایک گلوبل اسلامی آرگنائزیشن کا نام ہے اس عظیم الشان تحریک کا بنیادی مقصد اسلامی اتحاد قائم رکھنا اورعقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کرنا اور غریبوں مسکینوں کی کفالت کرنا معاشرے میں دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کی طرف توجہ دینا ازحد ضروری ہے نشست میں 2021کا *ختم نبوت کلینڈر* بھی تقسیم کیا گیا آخر پر امیر علی نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنا قیمتی وقت اس نیک مجلس میں صرف کیا اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ ہم سب کو اس مجلس کے خیروبرکات سے مالامال فرمائے ,#شعبہ نشرواشاعت #
کاروان ختم نبوت انٹرنیشنل