انگین آلتان پاکستان پہنچ گئے

عالمی شہرت یافتہ ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی کا کردار ادا کرنے والے اداکار انگین آلتان دو روزہ دورے پر لاہور پہنچے ہیں انہیں چوہدری گروپ آف انڈسٹریز کے ایم ڈی چوہدری محمد اسماعیل اور میاں کاشف ضمیر نے مدعو کیا ہے۔ ائر پورٹ آمد کے بعد انہیں پرل کانٹی نینٹل ہوٹل پہنچا دیا گیا ہے آج وہ رائیونڈ اور ڈیفنس کا دورہ کریں گے۔ بعد ازاں اسلام آباد بھی جائیں گے.
انگین آلتان اپنے قیام کے دوارن چوہدری گروپ آف انڈسٹریز کے برینڈ ایمبسیڈر بننے کی دستاویز پر دستخط کریں گے اور اس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
ان کے اس دورے کے دوران کورونا وائرس کی شدت کی وجہ سے کسی قسم کی پبلک سرگرمیوں سے گریز کیا گیا ہے تاہم ان کے کورونا وائرس کے پھیلاو میں قابو پانے کے بعد پاکستان کے تین بڑے شہروں میں کنسرٹ دینے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔ علاوہ ازیں وہ چوہدری گروپ آف انڈسٹریز کےمختلف اشتہارات کی شوٹنگ میں بھی حصہ لیں گے۔