جاوید میر مقبوضہ جموں کشمیر کے اسپتالوں میں زیر حراست قیدیوں کے لواحقین سے ملے

سرینگر05 دسمبر : مقبوضہ جموں و کشمیر میں حریت رہنما جاوید احمد میر نے آج مختلف اسپتالوں کا دورہ کیا اور کشمیری سیاسی قیدیوں کے لواحقین سے ملاقات کی۔

جاوید احمد میر نے دورے کے بعد جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ متعدد زیر حراست افراد کے والدین موت کے بستر پر ھے لیکن ان کے بیٹوں کو قابض حکام نے بغیر کسی جواز کے مسلسل جیلوں میں رکھا ہواہے۔

انہوں نے افسردہ ہوکرکہا کہ کشمیری سیاسی نظربندوں کو جیلوں میں مناسب طبی سہولت مہیا نہیں کی گئی تھی لہذا ہر گزرتے دن کے ساتھ ان کی صحت خراب ہوتی جارہی ہے۔

جاوید میر نے انسانی حقوق کے بین الاقوامی گروہوں اور عالمی امن فورموں سے اپیل کی کہ وہ ہندوستان اور علاقے کی مختلف جیلوں میں بند حریت رہنماؤں اور کارکنوں کی غیر قانونی نظربندی کے خلاف آواز اٹھائیں۔