سجل علی کا نیا اعزاز

باصلاحیت اداکارہ سجل علی نے انٹرنیشنل لیول پربھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے ڈسٹنکٹوانٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ (ڈائیفا) حاصل کیا ہے۔دبئی میں ہونے والےڈائیفا ایوارڈ کے چوتھے ایڈیشن میں سجل علی کوشوبز انڈسٹری میں نمایاں مقام حاصل کرنے پرایوارڈ سے نوازا گیا۔انسٹا پوسٹ میں سجل نے اپنے فالوورز کو یہ خوشخبری سناتے ہوئے لکھا ” یہ ایوارڈ میرے لیے صرف بطور آرٹسٹ نہیں بلکہ بطور ایک قابل فخر پاکستانی اہم ہے”۔سجل نے دنیا بھرسے فنکاروں کی خدمات کا اعتراف کرنے پر ایوارڈزانتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔احدرضا میر کی والدہ اور سجل کی ساس ثمرہ نے بھی یہ خوشخبری انسٹاگرام پرشیئرکرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا اور اسے اپنے لیے قابل فخر لمحہ قراردیا۔ شوبزساتھیوں نے بھی یہ اعزاحاصل کرنے پر سجل کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، دوسری جانب اداکارہ کے مداح بھی اس خوشی میں ایسے شریک ہوئے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سجل علی کا نام ٹپ ٹرینڈ بن گیا۔ڈسٹنکٹو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ہرسال دبئی میں منعقد کیا جاتا ہے، جس میں ایوارڈ آرٹ، کلچر، میوزک ، بزنس اور انسانی خدمات کے شعبوں سے تعلق رکھنے والی انٹرنیشنل اورعرب شخصیات کو ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔سال 2019 میں ڈائیفا کے تیسرے ایڈیشن میں پاکستان سے اداکارہ ماہرہ خان کو بھی فلم انڈسٹری میں خدمات کے اعزاز میں ایوارڈ سے نوازا گیاتھا۔ماہرہ خان کا ایک اور انٹرنیشنل اعزازاس سے قبل سجل نے اکتوبرمیں اٹلی میں ہونے والے انٹرنیشنل ایوارڈ شو ” گرین کارپٹ فیشن ایوارڈ 2020″ میں شرکت کی تھی۔انسٹاپوسٹ میں سجل نے مداحوں کو بتایا تھا کہ گرین کارپٹ فیشن ایوارڈ کا حصہ بن کرمعیاری فیشن کو سپورٹ کریں گی۔ ان ایوارڈز کو “آسکرآف فیشن “بھی کہا جاتا ہے۔