بھارتی فوجیوں نے پلوامہ میں ایک کشمیری نوجوان شہید کر دیا

سرینگر  غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران پیر کو ضلع پلوامہ میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوںنے نوجوا ن کو ضلع میں ترال کے علاقے نورپورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔