کرونا کا شکار امریکی صدر کا اسپتال سے ڈسچارج ہونے کا اعلان

واشنگٹن : کرونا وائرس کے شکار امریکی صدر نے اسپتال سے ڈسچارج ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا کو زندگی پر حاوی نہ ہونے دیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا کا شکار ہونے کے بعد ملٹری اسپتال والٹر ریڈ میڈیکل سینٹر میں زیر علاج تھے تاہم آج اچانک انہوں نے اسپتال سے ڈسچارج ہونے کا اعلان کردیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آج والٹر ریڈ میڈیکل سینٹرسے رخصت ہوں گا، اچھا محسوس کررہا ہوں، کورونا سے مت ڈریں۔

امریکی صدر نے کہا کہ کرونا وائرس کو زندگی پر حاوی نہ ہونے دیں، ہم نے واقعی کچھ عمدہ ادویات تیار کی ہیں اور معلومات بھی حاصل کرلیں ہیں۔

میلانیا ٹرمپ کے بعد امریکی صدر کے ساتھی کرونا وائرس کا شکار

خیال رہے کہ آج صبح کورونا وائرس میں مبتلا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اچانک اسپتال سے باہر نکل آئے تھے جس کے باعث شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ ہفتے کے روز کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے۔