مقبوضہ کشمیرمیں مودی سرکار کے غیرآئینی اقدامات کوکشمیریوں نے مستردکردیا

کوٹلی آزادکشمیرکے وزیرمال سردارفاروق سکندرخان نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں مودی سرکار کے غیرآئینی اقدامات کوکشمیریوں نے مستردکردیاہے بھارتی قابض افواج لائن آف کنٹرول پربلااشتعال فائرنگ کرکے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کررہی ہے اقوام متحدہ بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ اورمقبوضہ کشمیرمیںمظالم کانوٹس لے بھارتی افواج کے مظالم کشمیریوںکوان کی منزل آزادی سے محروم نہیںرکھ سکتے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجہ میںضلع کوٹلی کے سیکٹرزجندروٹ،گوئی،نکیال سیکٹراوردیگرجگہوںپرزخمی ہونے والے سیدمحمدولدشاہ محمدقوم گجرساکن گوئی برموچ عمر55سال اورلائن آف کنٹرول پربھارتی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجہ میںاملاک اورکھڑی فصلوںکے نقصان پراظہارافسوس کرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے کہاکہ لائن آف کنٹرول پربسنے والے پوری جرات مندی سے بھارتی افواج کی فائرنگ کے سامنے ڈٹ کرافواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیںبھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ اورمقبوضہ کشمیرمیںمظالم زیادہ دیرتک نہیںچل سکتے انہوںنے بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدیدالفاظ میںمذمت کرتے ہوئے محکمہ صحت کے ذمہ داران کوہدائت کی کہ وہ زخمی ہونے والوںکے علاج معالجہ کاپوری طرح خیال رکھیں۔