پاکستان و دیگر ایشیائی اسٹاک مارکیٹس کی صورتحال جانیں

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 280 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس میں بعد انڈیکس میں 42 ہزار 300 پوائنٹس کی حد عبور کرگیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز سوموار کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس میں 280 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 42 ہزار 300 پوائنٹس کی حد عبور کرگیا۔

ایشیائی اسٹاک مارکیٹس کی صورتحال

دوسری جانب ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں منفی رجحان دیکھا گیا، جاپان کے نکئی انڈیکس میں 78 پوائنٹس کمی دیکھی گئی جبکہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 57 پوائنٹس گر گیا۔

شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں بھی 17 پوائنٹس کی کمی دیکھی جارہی ہے۔

تیل اور سونے کی قیمتیں

امریکی خام تیل کے سودے 40 ڈالرز فی بیرل سے نیچے آگئے، عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی قیمت 42 ڈالر 18 سینٹس فی بیرل پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 19 سو 37 ڈالر 84 سینٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔