لاہور میں پتنگ بازوں کی قاتل ڈور نے معصوم بچی کی جان لے لی
گلے پر دھاتی ڈور پھرنے سے 3 سالہ فاطمہ شدید زخمی ہوگئی تھی، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئی
لاہور صوبائی دارلحکومت لاہور میں قاتل ڈور نے معصوم بچی کی جان لے لی، گلے پردھاتی ڈور پھرنے سے 3 سالہ فاطمہ شدید زخمی ہوگئی تھی ، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں پتنگ بازوں نے معصوم بچی کی زندگی کا چراغ بجھا دیا،دھاتی قاتل ڈور نے معصوم بچی کی جان لے لی ۔بتایا گیا ہے کہ تین روز قبل بند روڈ پرمعصوم بچی اپنے والد کے ساتھ موٹرسائیکل پرجا رہی تھی کہ پتنگ کی کٹی ڈور اس کی گردن پر پھر گئی۔ جس کوزخمی حالت میں فوری ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن تین روز ہسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد آج بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ پولیس نے بچی کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے، جبکہ علاقے میں پتنگ بازوں کیخلاف کاروائی بھی تیز کردی ہے۔
اسی طرح 8اگست کو شفیق آباد میں نصب بجلی کے کھمبے کے ساتھ لٹکی ڈور گلے پر پھرنے سے ایک پانچ سالہ بچہ اصغر جاں بحق ہوگیا تھا۔ بچہ کا والد اپنی لخت جگر کو طبی امداد کے لئے ہسپتال لے جا رہا تھا کہ پانچ سالہ اصغر راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنزاشفاق خان کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں پتنگ بازی ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کروانے کیلئے لاہور پولیس بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔پتنگ بازی جیسے خونی کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔ پولیس افسران پتنگ بازوں، مینوفیکچرز اور پتنگ فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھیں، پتنگ بازی ایکٹ پر عملدرآمد نہ کروانے والے ایس ایچ اوز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ لاہور پولیس آپریشن ونگ نے رواں سال کے پہلے 07 ماہ کے دوران پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر9536 ملزمان کو گرفتار کر کے9272 مقدمات درج کئے۔سٹی ڈویژن سے 2143، کینٹ ڈویژن 2394 ، سول لائنز ڈویژن1047، صدر ڈویژن 1076، اقبال ٹاؤن ڈویژن 1395اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے1481 ملزمان گرفتار کئے گئے۔ کارروائیوں کے دوران مجموعی طور99ہزار581 پتنگیں، 1856چرخیاں، 5673 پنی ڈور اور2346 ڈور گچھیاں برآمد کی گئیں۔ اشفاق خان نے کہا کہ گنجان علاقوں میں ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے پتنگ بازوں کو گرفت میں لایا جا رہا ہے۔والدین بھی پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کو روکنے اور اپنے بچوں کو اس سے بازرکھنے میں لاہور پولیس کا ساتھ دیں تاکہ پتنگ بازی جیسے خونی کھیل سے جانوں کے ضیا ع سے بچا جا سکے،شہر بھر میں پتنگ بازی ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کروانے کیلئے لاہور پولیس بھرپور اقدامات کر رہی ہے ،س مساجد میں اعلانات ، سوشل میڈیا ، اخبارات اور ٹی وی چینلزپر پیغامات کے ذریعے بھی شہریوںکو اس خونی کھیل سے باز رہنے کیلئے مسلسل آگاہی فراہم کی جارہی ہے ۔