بھارت کے غیر قانونی قبضہ میں کشمیر کے مکینوں کا کل پاکستان کا یوم آزادی یوم تشکر کے طور پر منانے کا اعلان

غاصبانہ قبضہ کرکے دوسروںکی آزادیاں چھین لینے والی قوم کو یوم آزادی منانے کا کوئی حق نہیں حریت رہنما سید علی گیلانی کی بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منانے کی اپیل

سرینگر  کشمری حریت رہنما سید علی گیلانی نے 15 اگست کو بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی قبضہ میں کشمیر کے عوام اس دن مکمل ہڑتال کریں۔ سرینگر میں جاری بیان میں انہوں نے کشمیر کے ایک حصہ پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کا حوالہ دیتے ہوئے کا کہ غاصبانہ قبضہ کرکے دوسروں سے ان کی آزادیاں چھین لینے والی قوم کو یوم آزادی منانے کا کوئی حق نہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کے غیر قانونی قبضہ میں کشمیر کے مکینوں نے آج 14 اگست کو پاکستان کے یوم آزادی کو یوم تشکر کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی غیر قانونی مقبوضہ کشمیر کی آل پارٹیز حریت کانفرنسکی چودہ اگست کو پاکستان کے یوم آزادی کو یوم تشکر کے طور پر منانے کی اپیل کی دیگر کشمیری حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے بھی حمایت کی ہے۔ آل پارٹیز حریت کانفرنس کی طرف سے جمعرات کو سرینگر میں جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے لئے پناہ گا ہے اور ان کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔