غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب

ہر سال کی طرح اس سال بھی غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب منعقد کی گئی۔

غلاف کعبہ ہر سال 9 ذی الحج کو تبدیل کیا جاتا ہے جو کہ خادم الحرمین الشریفین کی جانب دے بطور ہدیہ پیش کیا جاتا ہے۔

مسجد الحرام میں غلاف کعبہ تبدیل کر دیا گیا تاہم کورونا وائرس سے بچاؤ کے قواعد و ضوابط کی وجہ سے اس بار تقریب میں کم افراد شریک ہوئے ۔

غلاف کعبہ کو کِسوہ بھی کہا جاتا ہے، اس کی تیاری میں 670 کلوگرام خالص ریشم کے علاوہ سونے اور چاندی کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔

via geo news