شہبازشریف منی لانڈرنگ کیس،شریک ملزمان کی درخواست ضمانت پرنیب کو نوٹس جاری

اسلام آباد        سپریم کورٹ نے شہبازشریف منی لانڈرنگ کیس میں شریک ملزمان کی درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں شہبازشریف منی لانڈرنگ کیس میں شریک ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،ملزمان پرشہباز شریف کیلئے منی لانڈرنگ اورسہولت کاری کاالزام ہے،جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی ،عدالت نے فضل دادعباسی،شعیب قمرکی درخواستوں پرنیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 15 جون تک ملتوی کردی۔