
جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا
دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے آخری میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں پاکستان کی ٹیم دوسری اننگز میں 138 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی اور جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 68 رنز کا ہدف دیا تھا۔