میلان ، اٹلی )(( نمائندہ خصوصی)) مقبوضہ کشمیر میں جاری لاک ڈاون اور کر فیو کے خلاف اٹلی میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں نے بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق

میلان ، اٹلی )(( نمائندہ خصوصی))
مقبوضہ کشمیر میں جاری لاک ڈاون اور کر فیو کے خلاف اٹلی میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں نے بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق
اٹلی کے دار الحکومت میلان میں ہزاروں کشمیریوں اور پاکستانیوں نے بھارت مخالف اور مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے حق میں بھارتی کونسلیٹ کے سامنے مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کی قیادت تحریک کشمیر بر طانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی ، صدر تحریک کشمیر اٹلی چو ہدری مقصود اسلم
، سابق صدر تحریک کشمیر اٹلی تنویر کدھار ، سیکرٹری جنرل تحریک کشمیر اٹلی چوہدری جمشید چیمہ، نائب صدر تحریک کشمیر اٹلی سجاد وڑائچ اور فہیم چوہدری نے کی۔ شر کا ریلی نے پاکستانی اور کشمیر کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت مخالف اور کشمیر کی تحریک آزادی کے حق میں نعرے درج تھے۔
بھارت مخالف ریلی میں یورپ کے مختلف شہروں سے آئے سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔
شرکا ریلی نے بھارت مخالف اور کشمیریوں کی آزادی کے حق میں نعرے بھی لگائے۔
اس موقع پر خطاب کرتےہوئے تحریک کشمیر بر طانیہ کے صدر فہیم کیانی نے کہا کہ گزشتہ چھ ماہ سے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کو کرفیو میں بند کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپین یونین بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدو جہد اقوام۔متحدہ کے چارٹر کے مطابق ہے۔
صدر تحریک کشمیر اٹلی چو ہدری مقصود اسلم نے کہا کہ پورا یورپ بھارتی مظالم کے خلاف کھڑا ہوا ہے۔، سابق صدر تحریک کشمیر اٹلی تنویر کدھار نے کہا کہ بھارت کو کشمیریوں پر ڈھائے مظالم کا جواب دینا ہو گا۔ ، سیکرٹری جنرل تحریک کشمیر اٹلی چوہدری جمشید چیمہ نے کہا کہ بھارت ایک نسل پرست ریاست ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ کشمیریوں اور دیگر اقلیتوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ نائب صدر تحریک کشمیر اٹلی سجاد وڑائچ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام بہت جلد آزاد ہوں گے۔ اس موقع پر تحریک کشمیر یورپ کے رہنما فہیم چوہدری نے کہا کہ بھارت پر کشمیر یوں پر مظالم ڈھانے کے خلاف عالم عدالت انصاف میں مقدمہ دائر کیا جائے۔