قبوضہ جموں و کشمیر:ہائیکورٹ نے رائٹ ٹو ایجوکیشن ایکٹ کے نفاذ کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی

سرینگر03 مارچ () بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی ہائی کورٹ نے انتظامیہ کو مفت اور لازمی تعلیم ایکٹ 2009 کے نفاذ کے نفاذ کے بارے میں رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
عدالت نے مقبوضہ علاقے میں امداد یافتہ اور غیر امدادی نجی سکولوں کی فہرست فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
جسٹس رجنیش اوسوال اور جسٹس موہن لال کی ڈویڑن بنچ نے یہ ہدایات ایک این جی او – ینگ لائرز فورم (وائی ایل ایف ) کی طرف سے دائر کی گئی مفاد عامہ کی عرضی کی بنیاد پر جاری کیں۔
وائی ایل ایف کی طرف سے عراضداشت ایڈوکیٹ حذیف اشرف خانپوری نے ہائیکورٹ میں جمع کرائی ہے۔