کشمیریوں نے بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منا کر بھارت کے سیاہ چہرے کو مزید داغدار کردیا.حریت رہنماء الطاف بٹ

کشمیریوں نے بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منا کر بھارت کے سیاہ چہرے کو مزید داغدار کردیا.حریت رہنماء الطاف بٹ

اسلام آباد جموں و کشمیر سالویشن موومنٹ کے صدر اور ممتاز حریت پسند رہنما الطاف احمد بٹ نے کشمیر کی خونی لکیر کے آرپار اور دنیا بھر میں بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور منانے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر کیلئے مزید محنت پہ زور دیاہے ،وہ یہاں مختلف ٹی وی چینلز سے گفتگو و کشمیری صحافی جاوید راٹھور کے اعزار میں دئئے گئے عشائیے میں خطاب کررہے تھے .

الطاف احمد بٹ نے کہا کہ یوم سیاہ منانے سے دنیا کو بھارتی سیاہ چہرہ اور مودی کی شکل میں جنت ارض کشمیر پہ چھائے مودی کی نحوست کے سیاہ بادلوں کو دکھانے کا موقع ملا،انہوں نے کہا کہ بھارت کو مقبوضہ جموں و کشمیر سے فوجوں کے انخلا تک یوم جمہوریہ منانے کا کوئی اخلاقی و سیاسی حق نہیں، دہائیوں سے جات ظلم وبربریت اورمحصورکشمیریوں کےخلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی،مودی کی ہندواتا پالیسیاں ایک منصوبہ بندی کے تحت تحریک آزادی کشمیر کو دبانے اور اس سے کشمیریوں کو الگ کرنی کی سازش ہے.

الطاف بٹ نے کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پہ بات کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ وادی بھارتی افواج کے لاک ڈاون ہو آج 174 دن ہوچکے ہیں، اور اب بھی بھارتی حکومت کمال ڈھٹائی سے یوم جمہوریہ منانا چاہ رہی ہے جو کہ شرمناک بات ہے،یہ جمہوریت نہیں بلکہ آمریت کی بدترین شکل ہے جو اس سے قبل دنیا نے کہیں دیکھی نہیں ہوگی،بھارت یاد رکھے،کہ نریندر مودی اور اسکے حواری امیت شاہ اور اجیت ڈوول کے تمام منصوبے ناکام ہونگے اور کشمیری لازوال قربانیوں کے باعث جلد یا بدیر آزاد ہونگے،انہوں نے تارکین وطن کی کشمیر کیلئے کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ تحریک کشمیر برطانیہ، لارڈ نذیر،نذیر قریشی،اور برطانیہ کی سکھ برادری خاص کر رنجیت سنگھ،ورلڈ سکھ پارلیمنٹ،،جوگا سنگھ،ببر اکالی آرگنائزیشن، امریک سنگھ سہوتا،کونسل آف خالصتان،نے بھی بھارتی یوم سیاہ منایا .

الطاف بٹ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے ۵ فروری کی کال دینے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں 5 فروری کو یوم کشمیر منانے کیلئے قوم کو باہر نکلنے کی اپیل کی،انہوں نے عالمی برادری،اقوام متحدہ میڈیا ،انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ کشمیر تنازعہ میں اپنا کردار ادا کریں اور مظلوم و محکوم کشمیریوں کو بھارتی مظالم سے نجات دلائیں، یہ ایک ایسا وقت ہے کہ جب عالمی برادری انڈیا کی خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پہ مودی کیخلاف ایکشن لے سکتی ہے،انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ہونے والے مظاہرے سوئی ہوئی عالمی برادری کی آنکھیں کھول سکتے ہیں