27 اکتوبر کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، حریت رہنما

سرینگر27 اکتوبر ()بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماو¿ں اور تنظیموں نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے کیونکہ بھارت نے 1947میں اس روز تقسیم برصغیر کے اصول کی دھجیاں اڑاتے اور کشمیریوں کی خواہشات پامال کرتے ہوئے جموںوکشمیر پر قبضہ جما لیاتھا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما ﺅںفردوس احمد شاہ، زمرودہ حبیب، خادم حسین، سبط شبیر قمی، یاسمین راجہ، ڈاکٹر مصعب، مسلم لیگ جموں وکشمیر، پیپلز لیگ جموں وکشمیر نے اپنے بیانات میں کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگ کبھی بھی آزادی کیلئے اپنی منصفانہ جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ مسئل
انہوں نے کہا کہ بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے مقبوضہ جموںوکشمیر دنیا کا سب سے بڑا فوجی تعیناتی والا خطہ بن چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیراب تک حل نہ ہونے کی وجہ سے کشمیری بے انتہا مشکلات کا شکار او ر یہی مسئلہ دو جوہری صلاحیت کے حامل ملکوں بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے باعث نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ پوری دنیا کا امن داﺅ پر لگا ہوا ہے۔
حریت رہنماﺅں اور تنظیموں نے کہا کہ بھارتی مظالم کشمیریوںکو حق خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد سے باز نہیں رکھ سکتے اور وہ شہداءکے عظیم مشن کو ہرقیمت پر پایہ ءتکمیل تک پہنچائیں گے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے رہنماﺅں سید فیض نقشبندی، اعجاز رحمانی، شیخ یعقوب، الطاف احمد بٹ، شمیم شال اور منظور احمد شاہ نے کہا کہ کشمیری عوام 1947 سے بھارتی تسلط سے آزادی کے لیے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں اور اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا غیر حقیقت پسندانہ طرز عمل اور ہٹ دھرمی تنازعہ کشمیر کے حل میںبنیادی رکاوٹ ہے۔