کشمیری حریت پسند محمد الطاف شاہ کورام منوہر لوہیا اسپتال نئی دہلی میں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا

نئی دہلی: قائد تحریک آزادی کشمیر سید علی گیلانی مرحوم کے داماد کشمیری حریت پسند محمد الطاف شاہ نئی دہلی کے تہاڑ جیل میں شدید بیمار ہوگئے ہیں۔ نئی دہلی کے رام منوہر لوہیا اسپتال میں انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے ۔

کشمیری خاتون صحافی اور محمد الطاف شاہ کی بیٹی رووا شاہ کے مطابق انہیں5 منٹ کے لیے ہسپتال میں ان سے ملنے کی اجازت ملی تھی ۔رام منوہر لوہیا اسپتال میں پتہ چلا ہے کہ وہ کینسر کے ایڈوانس اسٹیج پر ہیں۔ مرض ان کے پورے جسم میں پھیل چکا ہے۔ ملاقات کے وقت انہوں نے آنکھیں کھول لی تھیں لیکن بات کرنے کے قابل نہیں تھے ،

ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کا صرف دماغ زندہ ہے،جسم کے باقی اعضا نے کام کرنا تقریبا بند کر دیا ہے۔ الطاف شاہ کو بھارتی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے 2017 میں سری نگر سے گرفتار کر کے نئی دہلی کے تہاڑ جیل منتقل کر دیا تھا ان کے خلاف بھارت سے بغاوت کا مقدمہ ہے ۔

اطلاعات کے مطابق محمد الطاف شاہ کیمیڈیکل ریکارڈ کو ان کے اہل خانہ، سے چھپایا جا رہا ہے ۔

گزشتہ روز ڈاکٹروں نے ان کے بیٹے کو آف ریکارڈ بتایا تھا کہ مریض بستر مرگ پر ہے۔ان کی بیٹی رووا شاہ نے ان کی ضمانت یا ان کے میڈیکل ریکارڈ تک رسائی حاصل کرنے کی درخواست کی تھی تاکہ اسے مسترد کر دیا گیا۔ میڈیکل ریکارڈ نہ ہونے کی وجہ سے متبادل طبی رائے حاصل نہیں کی جا سکتی۔