ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ، کچھ دیر میں سنایا جائیگا

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن (ر )صفدر کی سزا کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف مریم نواز اور کپیٹن (ر) صفدر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیلیں دائر کررکھی ہیں جس پر آج سماعت کے بعد ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

سماعت کے دوران مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر وکلا کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے متعدد سوالات پوچھ رکھے تھے جس پر نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے اپنے دلائل دیے تاہم وہ عدالت کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ آمدن سے زائد اثاثوں میں نواز شریف اور مریم نواز کا تعلق ثابت نہیں ہو رہا۔

بعد ازاں عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا جو کچھ دیر بعد سنایا جائے گا۔