جموں وکشمیر سالویشن موومنٹ وسنیر حریت راہنما کا شیخ عبدالعزیز شہید کو خراج عقیدت پیش

اسلام آباد ( کے پی این ) چیرمین جموں وکشمیر سالویشن موومنٹ سنیر حریت راہنما الطاف احمد بٹ نے کہا ہے کہ شیخ عبدالعزیز شہید کی قربانی راہیگاں نہیں جاے گی تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کےلیے شہید نے بے مثال جدوجہد کی ہے جو ناقابل فراموش ہے بھارت طاقت کے بل بوتے پر زیادہ دیر کشمیر کو غلام نہیں رکھ سکتا کشمیری تھکے ہیں نہ ان کے قدم ڈگمگاے ہیں آزادی و حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے والے کشمیری منزل کے حصول تک جدوجہد ہر حال میں جاری رکھیں گے شہداء کے مشن کی تکمیل تک چین سے نہیں بٹھیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جموں وکشمیر پیپلز لیگ کے چیرمین شیخ عبدالعزیز شہید کے یوم شہادت پر اپنے پیغام میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ شہید مرتے نہیں بلکہ وہ ہمیشہ کےلیے امر ہوجاتے ہیں شہید کی موت قوم کی حیات ہوتی ہے مظلوم و محکوم کشمیریوں کو حق آزادی دلانے کےلیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شیخ عبدالعزیز شہید سمیت تمام شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ہم ان شہداء کے عظیم مشن کو لےکر اپنا سفر جاری رکھیں گے الطاف احمد بٹ نے کہا کہ بھارت تحریک آزادی کشمیر کو ختم کرنے کےلیے ظلم و جبر کے تمام ہتھکنڈے آزما رہا ہے قاہدین حریت جیلوں میں بند ہیں آے روز کریک ڈاون کے ذریعے نوجوانوں کو شہید کیا جارہا ہے انسانی حقوق بری طرح پامال کیے جارہے ہیں اقوام عالم بھارتی بربریت پر خاموش تماشائ کا کردار ادا کررہی ہے جو کہ افسوس ناک امر ہے اب وقت آگیا ہے کہ عالمی دنیا بھارتی بربریت کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو ان کا پیداہشی حق حق خوارادیت دلانے کےلیے کرددار ادا کرے انہوں نے شیخ عبدالعزیز شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوے دعا کی کہ اللہ تعالی شہید کے درجات بلند کرے اور کشمیر یوں کو آزادی کی منزل سے ہمکنہار کرے