حضرت محمدۖ کی شان میں گستاخانہ اور توہین آمیز بیانات کے خلاف مقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتال

سرینگر 10جون (کے پی این) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج سرینگر اور وادی کشمیر کے دیگر علاقوں میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے ۔
بھارت کی ہندوتوا بی جے پی حکومت اور بھارتی فوج کی طرف سے دکانداروں اور تاجروں کو اپنی دکانیں اور تجارتی مراکز کھلے رکھنے کی دھمکیوں کے باوجود تاجروں نے بی جے پی لیڈروں کی طرف سے حضرت محمد ۖ خاتم النبیین کی شان میں گستاخانہ اور توہین آمیز بیانات کے خلاف احتجاج کیلئے اپنی دکانیں اور تجارتی مراکز بند رکھے ۔ مقبوضہ علاقے کی سڑکوں پر ٹریفک معطل ہے اور لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔
ادھر مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کے علاقوں بھدروہ ، ڈوڈہ ، کشتواڑ اور رام بن میں سخت کرفیو نافذ کردیا ہے ۔