مایا علی نے میرے شو پر آکر اوور ایکٹنگ کی، احسن خان

کراچی: احسن خان نے کہا ہے کہ مایا علی نے ان کے شو پر آکر اوور ایکٹنگ کی۔

حال ہی میں احسن خان کے شو ’’ٹائم آؤٹ ود احسن خان‘‘ میں اداکارہ عائشہ عمر اور انوشے اشرف شریک ہوئیں۔ شو میں احسن خان نے انوشے اشرف سے اداکارہ مایا علی کے بارے میں بات کرتے ہوئے  کہا ’’میں مایا کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اس نے اتنی اوور ایکٹنگ کی ایک جانور کو دیکھ کر، مایا میں تمہیں چھوڑوں گا نہیں‘‘۔ تاہم انہوں نے یہ سب مذاق میں کہا تھا۔

شو میں احسن خان اور انوشے اشرف مایا علی کے تاثرات کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہنستے رہے جب کہ اس دوران اداکارہ عائشہ عمر صرف مسکراتی رہیں۔

واضح رہے کہ  مایا علی گزشتہ برس اداکار بلال اشرف کے ہمراہ ’’ٹائم آؤٹ ود احسن خان‘‘ میں شریک ہوئی تھیں۔ جہاں انہیں ایک سیگمنٹ کے دوران سوال کا جواب نہ دینے پر سزا کے طور پر خرگوش کو پکڑنا تھا۔ لیکن مایا علی خرگوش سے بہت زیادہ خوفزدہ ہوگئی تھیں اور ان کی یہ ویڈیو پورے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔