ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے کی جانب سے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف مشترکہ آپریشن جاری

اسلام آباد () وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے کی جانب سے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف مشترکہ آپریشن جاری
اسسٹنٹ کمشنر سیکریٹریٹ انیل سعید کی سربراہی میں ڈھوک تہلی اور قاہداعظم یونیورسٹی کے ایریا میں آپریشن کیا گیا
بھاری مشینری کی مدد سے غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا
شہر اقتدار میں غیر قانونی تعمیرات کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی جو غیر قانونی تعمیرات ہیں ان کو روزانہ کی بنیاد پر مسمار کیا جا رہا ہے انیل سعید
تجاوزات کے خلاف سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ کاروائیاں جاری رہیں گی، اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ روزنامہ ٹیم جدت سے بات چیت کرتے ہوے اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ انیل سعید یہ کہنا تھا ۔
شہر کو تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات سے ہر صورت پاک کیا جائے گا، انیل سعید