خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں بارش کے روح پرور مناظر

مسجد الحرام اور  مسجد نبوی ﷺ میں باران رحمت برسنے کے روح  پرور مناظر نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ ایک بار پھر اپنی جانب مبذول کرالی ہے۔

حرمین شریفین کے فیس بک پیج پر مسجد نبوی ﷺ اور خانہ کعبہ میں برستی بارش کے خوبصورت مناظر کو دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں جہاں ایک طرف خانہ کعبہ پر برستی بارش کی بوندیں دیکھنے والے کو اپنے سحر میں جکڑ لیتی ہیں تو دوسری جانب مسجد الحرام میں موجود زائرین کو بارش میں خانہ کعبہ کا طواف کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ایک دوسری ویڈیو میں مسجد نبوی ﷺکے خوبصورت مناظر کو دکھایا گیا ہے جس میں بارش نے مسجد نبوی ﷺکی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔