محنت اور لگن سے منزل تک پہنچنا میرا جنون: عائشہ عمر

لاہور: () اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں محنت اور لگن سے منزل تک پہنچنا میرا جنون ہے۔

ایک انٹرویو میں عائشہ عمر نے کہا کہ صرف معیاری کام کو ہی ترجیح دیتی ہوں اور اپنی محنت اور لگن سے اپنی منزل مقصود پر پہنچنا چاہتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہر کامیابی کے پیچھے مشکلات تو ہوتی ہیں لیکن مشکلات سے گھبرانے والی نہیں ہوں، میں پر امید ہوں کہ شوبز کی دنیا میں جلد اپنی منفرد شناخت بنانے میں کامیاب ہوجاؤں گی۔

عائشہ نے کہا کہ لاہور اور کراچی میں فیشن، فلم، ڈرامہ، تھیٹر، موسیقی ودیگر فنون لطیفہ کے شعبوں میں زبردست کام ہو رہا ہے، نئے فنکار، نئے ہدایتکار، نئے موسیقار شوبز انڈسٹری کا اثاثہ بنتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا شوبز انڈسٹری کو اپنا جنون بنایا ہوا ہے لیکن یہ جنون صرف معیاری کام تک ہی محدود ہے۔